• Breaking News

    Sunday, June 11, 2017

    عمران خان کو 10 ارب کی پیشکش کے عینی شاہد نے اچانک منظر عام پر آ کر ہلچل مچا دی ، یہ شخصیت کون ہے؟

    imran-Khan
    اسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس میں زبان بندی کے لئے حکومت کی طرف سے عمران خان کو دس ارب روپے کی پیش کش کے وہ عینی گواہ ہیں مگرعمران خان کو دولت سے خریدا نہیں جا سکتا ۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ان کی عمران خان سے دوستی 1982 سے ہے۔میں اس وقت لندن کے بنک میں کام کر رہا تھا اور عمران خان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے تھے سسیکس کاؤنٹی کی جانب سے کھیلتے تھے میں نے ہی عمران خان کا لندن میں اکاؤنٹ کھولا تھا۔پھر ان سے دوستی ہوگئی جو آج تک ہے عمران خان نے کرکٹ سے کمایا تمام پیسہ قانونی طریقے سے پاکستان بھجوایا میں پہلے تحریک استقلال میں تھا ، تحریک انصاف بنی تو اس میں شامل ہوگیا اور تحریک انصاف کے بانی اراکین میں ہوں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کنجوس نہیں ہے ،سادگی پسند انسان ہے۔جعلی شو شا اسے پسند نہیں جہاں تک پارٹی میں جمہوریت کا سوال ہے پارٹی میں جمہوریت ہے تو پارٹی اجلاسوں میں عمران خان خود پر تنقید سنتے ہیں۔بعض اوقات تو بہت سخت تنقید ہوتی ہے اور اس کے گواہ چوہدری سرور اور دیگر رہنماء بھی ہیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ کو نہیں عمران نے اس میں بیٹھے بعض لوگوں کو چور کہا تھا جو اس قوم کا پیسہ کھا کر بھی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں اور احتساب ہو تو شور مچاتے ہیں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں نواز شریف اصل ملزم ہے حسن اور حسین نواز نہیں اور نواز شریف جلد مجرم ثابت ہوگا۔اس لئے میرا نواز شریف کے لئے پیغام ہے کہ وہ استعفیٰ دے دے مستعفی نہ ہوئے تو عید کے بعدجے آئی ٹی رپورٹ پر انھیں جانا ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال پر انکشاف کیا کہ پاناما کیس میں زبان بندی کرنے کے لئے عمران خان کو کی گئی دس ارب کی پیشکش کا گواہ ہوں کیونکہ اس ملاقات میں میں موجود تھا جس میں یہ پیش کش کی گئی مگر عمران خان نے اسے ٹھکرا دیا تھا کیونکہ عمران خان جیسے لیڈر کو دولت سے نہیں خریدا جا سکتا تحریک انصاف دو جماعتی سیاست کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک کو ہر طرح سے لوٹا۔ان کو خطرہ ہے کہ عمران حکومت میں آگیا تو ان کا کڑا احتساب ہوگا۔ اور ہم حکومت میں آکر ان کا سخت احتساب کرینگے انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان دوہزار اٹھارہ میں لازمی اس ملک کا وزیر اعظم بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں سے لوگ اسٹیبلشمنٹ نہیںاپنی مرضی سے تحریک انصاف میں آرہے ہیں۔کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے او ر ہماری پالیسیوں کی وجہ سے وہ تحریک انصاف میں آرہے ہیں اور انے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کے بھی کئی اراکین تحریک انصاف میں شامل ہونگے وہ صرف پاناما کیس فیصلے کا انتظار کرتی ہیں جے آئی ٹی پر دبائو بڑھایا جا رہا ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیںحسین اور حسن نواز جے آئی ٹی میں پیش ہو کر کوئی احسان نہیں کر رہے۔ وہ اس کیس میں ملوث ہیں تو ان کا احتساب تو ہونا چاہیے ۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2t8IpJn
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment