لالاہور (ویب ڈیسک ) ن لیگ سے پیپلزپارٹی میں جانے والے سیاستدان عرفان اللہ مروت نے پیپلزپارٹی سے راستے جدا کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق عرفان اللہ نے مروت نے پیپلزپارٹی قیادت کے ناروا سلوک پر پارٹی سے راستے جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اب پیپلزپارٹی میں شامل ہونےکی خواہش بھی نہیں رہی ۔پارٹی سے راستے جدا کرنے کے بعد عرفان اللہ مروت کاضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کافیصلہ کر تے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میں اب پی ایس 114 کراچی کےالیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کروں گا۔ واضح رہے کہ عرفان اللہ مروت کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان پر آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو نے شدید احتجاج کیا تھا ، جس بنا پر عرفان اللہ مروت کا پیپلزپارٹی میں مستقبل خطرے میں پڑ گیا تھا ، بہنوں کے احتجاج کے بعد بلاول بھٹو نے بھی عرفان اللہ کو پارٹی میں لینے سے انکار کردیا تھا ۔ یاد رہے کہ عرفان اللہ مروت پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی قریبی دوست کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام تھا ۔
from NewsBook http://ift.tt/2srq25D
via IFTTT

No comments:
Post a Comment