ااسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ دو ججز کے ساتھ تیسرا جج اتفاق کر لیتا تو نواز شریف کا بوریا بستر گول ہو تا ۔
سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال کر ہمیں رائیونڈ جانے پر مجبور نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ فواد چودھری نے پارٹی کے الیکشن کی مکمل تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے بعد کہا کہ درخواست دے دی ہے انتخابی نشان بلا آج بحال ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کی تیاری شروع کر دی اور پورے پاکستان میں تحریک انصاف زیادہ سے زیادہ نشستیں لے کر اپنی حکومت بنائے گی ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا جمعرات کو پیشی پر حنیف عباسی کی تیاری کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی تیاری میں پوسٹر لگائے جا رہے ہیں۔ عمران خان کی منی ٹریل جمع کرائی ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ عمران خان کا منی ٹرائل کیس برخاست کرے گی ۔انہوں نے کہا (ن) لیگ ہر چیز کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر لگا رہی ہے ۔ججز اور جے آئی ٹی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے اور ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم رائیونڈ جائیں یا حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔

from NewsBook http://ift.tt/2t1gz2p
via IFTTT
No comments:
Post a Comment