• Breaking News

    Tuesday, June 13, 2017

    جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم کی حمایت میں بینرزآویزاں

    845260-nawaz-1497342789-384-640x480
    اسلام آباد: جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل ہی وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون اورجوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
    ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف جمعرات کو پاناما جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے لیکن اس سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے رہنما فعال ہوگئے ہیں، اسلام آباد کے ریڈ زون اورخاص طورپروفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم نوازشریف کی حمایت میں بینر آویزاں کئے گئے ہیں۔ بینرزمیں وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ مریم نوازاورشہباز شریف کی تصاویربھی ہیں جب کہ ان پر’’قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘ درج ہے۔
    دوسری جانب سی ڈی اے نے جوڈیشل اکیڈمی کی مرکزی اوراطراف کی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی انتہائی تیزی سے مکمل کرلیا ہے اورمرمتی کام کا جائزہ خصوصی طورپرحنیف عباسی اور میئر اسلام آباد انصرعزیز نے لیا۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2reLqat
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment