• Breaking News

    Sunday, June 11, 2017

    افغانستان میں’’بموں کی ماں‘‘ گرانے والے امریکی فوجیوں کا افغان فوجیوں کے ہاتھوں عبرتناک انجام، کیا سلو ک کیا؟

    moab
    کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان فوجی نے فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں سیکیورٹی پر تعینات افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فوجی موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جس کے بعد جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان اہلکار مارا گیا۔ افغان اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا مزید ایک امریکی فوجی دوران چل بسا جب کہ دوسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ فائرنگ کا واقعہ اس صوبے
    پیش آیا جہاں چند ماہ قبل امریکا نے طالبان کے ٹھکانے پر غیرجوہری بم (بموں کی ماں) گرایا تھا۔ترجمان گورنر ننگر ہار عطا اللہ کوغیانی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ضلع ایچن میں پیش آیا جب کہ جوابی فائرنگ میں افغان اہلکار کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2sgD6ec
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment