اسلام آ باد ( ویب ڈیسک) معتبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو سخت لہجے میں جے آ ئی ٹی کو دھمکانے پر ایک ممبر نے جواب دیکر خاموش کروایا کہ آپ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نہیں کہٹرے میں سوالات کا جواب دینے آئے ہیں۔ یہ ممبر کوئی سویلین آ فیسر نہیں تھا جو شہباز شریف کو اس لہجے کو برداشت کر کے سر جھکا لیتا۔
غیر مصدقہ ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جب پاناما تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تو انہوں نے روایتی غصے کے انداز میں جے آئی ٹی کو کہا کہ آپ کا شریف فیملی کے خلاف رویہ تعصبانہ ہے اور آپ جو کر رہے ہیں اسکا انجام ٹھیک نہیں ہو گا۔ جس پر سب خاموش تھے لیکن حساس ادارے کے افسر نے شہباز شریف کو یاد دلایا کہ آپ کٹہرے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے نہیں بلکہ جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دینے آ ئے ہیں۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2tURdCQ
via IFTTT

No comments:
Post a Comment