• Breaking News

    Thursday, June 22, 2017

    ویب ڈسک):محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرم اورخشک موسم کی پیشگوئی کی ہے ۔ تاہم اسلام آباد ،راولپنڈی، لاہور سمیت چند علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ملک کے مختلف علاقوں میں برکھارت سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے ۔













    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے ۔ملتان ،بہاولپور ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے ۔سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں ستاون ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔



    from NewsBook http://ift.tt/2rICGJV
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment