نواز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ہی کپتان نے ایک اور دھماکہ کردیا ، اس بار کیا کرنے جارہے ہیں؟ خبر نے سیاسی میدان میں کھلبلی مچادی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے عابد شیر علی سمیت مسلم لیگ(ن) کو پتہ چل گیا ہے پانامہ میں کیا فیصلہ آنے والا ہے اس لئے عابد شیر علی نے کہا نواز مائنس فارمولا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے نواز شریف ہمیشہ کی طرح اپنے سر پر کلہاڑی مارے گے۔ پرسوں عمرے پر جا رہا ہوں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیاری کر لی ہے کہ عید کے بعد سڑکوں پر آئیں گے اور خواہش ہے تمام پارٹیاں بھی ہمارا ساتھ دیں ۔ مولانا فضل الرحمان کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کروں گا۔ انہوں نے کہا پانامہ کیس میں امکان یہی ہے قطری شہزادہ پیش نہیں ہوگا، قطری شہزادہ نہیں آیا تو کیس ختم ہو جائے گا۔ (ا،ب،ع)
from Siasi Dangal http://ift.tt/2rlLSD1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment