سب دیکھتے رہ گئے مگر دنیا کی 2 عظیم شخصیات افطاری کے لیے عمران خان کے گھر پہنچ گئیں، کپتان نے ٹوئٹ بھی کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دنیائے کرکٹ کی دو نامور شخصیات کے ساتھ گزشتہ روز افطاری کی ہے۔
سابق نامور کرکٹر سر ویون رچرڈز اور ای این چیپل قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان سے ملنے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ پہنچے اور ساتھ افطاری بھی کی۔عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سابق نامور کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر بھی پوسٹ کی جو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہو گئی اور شائقین کرکٹ کے جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے۔عمران خان کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ ویون رچرڈز میرے دور کے عظیم ترین بلے باز تھے جبکہ ای این چیپل کو میں بطور کپتان اپنے لیے سب سے زیادہ متاثر کن سمجھتا تھا۔
from Siasi Dangal http://ift.tt/2sb54qY
via IFTTT

No comments:
Post a Comment