اسلام آباد(ویب ڈیسک )28 مئی کو پاناما کیس کی تفتیش کے سلسلے میں جے آئی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ویٹنگ روم میں انتظارکے دوران لیک ہونے والی حسین نواز کی تصویر سے متعلق جے آئی ٹی نے جواب کرلیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کی تفتیش کے لیے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے سے متعلق جواب تیار کرلیا۔ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ کل سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرے گی۔اٹھائیس مئی کو حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر نے ہلچل مچا دی تھی۔ تمام حلقوں میں یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ اندر کی تصویر باہر کیسے آئی؟ دن 11 بج کر 37 منٹ پر لی گئی اس تصویر کی حقیقت کے حوالے سے جے آئی ٹی نے اپنے جواب میں سکیورٹی اہلکاروں ،کنٹرول روم اور عملے کے بیانات شامل کیے ہیں جبکہ معاملے پر ارکان نے اپنی پوزیشن بھی واضح کی ہے ۔آج جے آئی ٹی کے مشاورتی اجلاس میں حسن اور حسین نواز کے بیانات اور دستاویزات کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت مزید لوگوں کو طلب کیے جانے کا امکان بھی ہے ۔
from Siasi Dangal http://ift.tt/2sblGyW
via IFTTT

No comments:
Post a Comment