• Breaking News

    Sunday, June 11, 2017

    JIT reported to be security of military

    جان کوخطرہ یا کچھ اور ؟؟ جے آئی ٹی کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کیے جانے کی خبر آگئی

    لاہور (نیوز ڈیسک) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاک فوج جے آئی ٹی کی سیکورٹی کا بندوبست کرے۔

    تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تضحیک سپریم کورٹ کی تضحیک ہے اس لئے عدلیہ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے اور دھمکیاں دینے والوں کو شٹ اپ کال دے اور پاک فوج جے آئی ٹی کی سیکورٹی کا بندوبست کرے ۔شیخ رشید پر حملہ اور جمشید دستی کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ کرپٹ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ قوم مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے پاناما کیس کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹنے والے اب رو کیوں رہے ہیں مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ ناکام حکومت دو ماہ کی مہمان ہےن لیگ جے آئی ٹی پر دبائو ڈال رہی ہے نواز شریف کے اقتدار میں ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی۔(آ۔ع)



    from Siasi Dangal http://ift.tt/2rjcg07
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment