• Breaking News

    Sunday, June 11, 2017

    Nawaz Sharif is going to saudia

    سعودی قطر کشیدگی: نواز شریف کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے ، آج کیا کرنے والے ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو نگے ۔

    سماءٹی وی کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد وزیر اعظم نوازشریف آج ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی سعودی عرب جائیں گے ، وزیر اعظم سعودی قطر بحران میں ثالثی کیلئے حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ایک روزہ دورے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے ۔خیال رہے چند روز قبل سعودی عرب ، مصر ، یو اے ای اور بحرین نے قطری حکومت پر دہشتگردوی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے جس کے بعد اردن اور موریتانیہ نے بھی اس موقف پر سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے قطر کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیے۔



    from Siasi Dangal http://ift.tt/2rR8UFr
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment