• Breaking News

    Wednesday, July 26, 2017

    جے آئی ٹی کے والیم 10 میں کیا ہے؟ خوفناک انکشاف نے کھلبلی مچا دی، وزیراعظم کے وکیل نے ہی استعفے کا مشورہ دیدیا

    2
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی کے والیم 10 میں کیا ہے؟ خوفناک انکشاف نے کھلبلی مچا دی، وزیراعظم کے وکیل نے ہی استعفے کا مشورہ دیدیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10کو پڑھا ہے، انہوں نے وزیراعظم کو بھی اس بارے میں مطلع کیا ہے۔ صابر شاکر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کےوکیل خواجہ حارث نے وزیراعظم کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی جلد 10 بارے بتایا کہ وزیراعظم صاحب جلد

    10 میں ایسی خوف ناک چیزیں موجود ہیں کہ اگر وہ عام ہوگئیں تو لوگ پاناما کیس کو بھول جائیں گے اور ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ اس کے علاوہ خواجہ حارث نے وزیراعظم نواز شریف کو یہ بھی کہا کہ جلد 10میں موجود باتیں جو بھی ہے اگر وہ صحیح ہیں تو میاں صاحب آپ کا ایسے حالات میں چلے جانا ہی بہتر ہو گا۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2tZgcV3
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment