• Breaking News

    Friday, July 14, 2017

    اے پی ایم ایل 13اگست کو فیصل آباد میں منعقدہ ایک بڑے جلسے میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    0-139-672x350
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل ہم خیال جماعتوں پر مشتمل قومی اتحادکے ساتھ مل کر 13اگست کو فیصل آباد میں منعقدہ ایک بڑے جلسے میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف جلسے کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں

    گے۔سید پرویز مشرف اپنے خطاب میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔جلسہ کی کامیابی کے لئے پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سرگرم ہوچکے ہیں۔پارٹی راہنماں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کردیں۔جمعہ کو پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد میں منعقدہ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں یہ بات طے کی گئی تھی کہ اے پی ایم ایل اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر فیصل آباد میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔اے پی ایل کے سربراہ سید پرویز مشرف نے پارٹی راہنماں سے اپنے خطاب میں واضح طور پرکہا کہ 13اگست کو فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چنانچہ پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے تمام راہنماں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کر کے انہیں متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد کسی بھی قیمت پر جلسہ کامیاب کرنے کے لئے سرگرم ہوچکے ہیں۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پارٹی راہنمااور کارکنان اپنے قائدسید پرویز مشرف کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے فیصل آباد میں ایک تاریخی جلسے کا انعقاد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2tVFtBg
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment