• Breaking News

    Monday, July 24, 2017

    سنگدل باپ نے 24 دن کی بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دیکر مار ڈالا

    471
    لاہور (نیوز ڈیسک)باپ نے بغیر کسی کو اطلاع کے دفنا دیا، ماں نے مجسٹریٹ سے انصاف کی اپیل کر دی، ملزم بچی کی لاش بھی غائب کر چکا ہے: انکشاف دوران قبرکشائی لاہور میں سنگدل باپ نے 24 دن کی بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دے کر مار ڈالا اور بغیر کسی کو اطلاع کے دفنا دیا، ماں نے مجسٹریٹ سے انصاف کی اپیل کی ہے، دوران قبرکشائی انکشاف ہوا
    کہ ملزم بچی کی لاش بھی غائب کر چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں پیش آیا، 24 دنوں کی معصوم انزل فاطمہ کے قتل کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا۔ بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیم قبرستان پہنچی تو انکشاف ہوا کہ معصوم کی لاش قبر سے غائب ہے۔ ملزم نے لاش کو کفن سمیت قبر سے غائب کر دیا، جس سے مزید تحقیقات کیلئے مشکلات پیدا ہو گئیں، تا ہم کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق قبر سے مٹی کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔بچی کی ماں نے بیٹی کے قتل کے الزم میں اپنے شوہر قاری یونس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کر دی ہے، بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم قاری یونس نے اس سے دوسری شادی کی، ملزم پیسوں کے بل بوتے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جبکہ پولیس بھی تعاون نہیں کر رہی۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2uUCrzW
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment