• Breaking News

    Tuesday, July 11, 2017

    ملک کے چاربڑے میڈیاہائوسز کے لائسنس کینسل ہوسکتے ہیں،شاہدمسعود

    1499754898dailyazad
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے سینئرصحافی وتجزیہ نگارڈاکٹرشاہدمسعودنے کہاکہ اگرکسی ملک کاوزیراعظم جعل سازی کرے تواس ملک کے عوام کیاکریں گے ۔سکولوں کے بچوں کوکہاجاتاہے کہ تم چیٹنگ کرتے ہوجعل سازی کرتے ہویہاں توملک کے وزیراعظم تک جعل ساز ہیں۔ان کوشرم نہیں آتی جعل سازی کرتے ہوئےانہوں نے مزید
    کہا۔کہ آنیوالے دنوں میں ملک کے چاربڑےمیڈیاہائوسز کے لائسنس کینسل ہونے جارہےہیں۔عدالت نے آج مسئلہ اٹھالیاکہ بتائیں کس گروپ کوکتنے اشتہاردئیے گئے۔اب پھرنوازشریف کاکچاچٹھہ کھلے گاکہ انہوں کس کس کوکتنے پیسے دئیے۔جب ان کے معاملات کھلیں گے توا س کے بعدشرجیل میمن کاذکربھی آئے گاکیونکہ ان کابھی 5ارب روپے کامعاملہ ہے جواشتہاروں کے حوالے سے ہے اورانہوں نےاس کانام ای سی ایل میں ڈالاہواہے۔پیپلزپارٹی کے دورمیں دوسراگروپ تھااورایک گروپ ان کے دورمیں تھا۔یہ جواشتہارات والی بات چلی ہے اس میں سیاسی شخصیات کے بعدبڑے بڑے میڈیاہائوسز کے نام بھی آرہے ہیں اورمیڈیاکی شخصیات بھی آرہی ہیں۔اس چیز کوبھی سنبھال کررکھیں میڈیاکے وہ لوگ جن کے فارم ہائوسزہیں۔تجزیہ کارجن کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں اوردنیابھرمیں گھوم رہے ہیںان کے بڑے بڑے پلاٹ ہیں جواچانک بن گئےوہ سارے کے سارے اورجوآج جوجے آئی ٹی نے بات کی ہے وہ لوگ جواپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کررہے ہیںتوآپ قابل گرفت ہیں۔یہ وہ بات ہے جوملک اورریاست کوصحیح سمت میں لے جاسکتی ہے



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2t8Vqlw
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment