اسلام آباد ( سوچ نیوز ویب ڈیسک ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینٹ میں بریفنگ دی – ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی ہے کہ ہم سعودی عرب کے دفاع میں کردار ادا کریں گے مگر علاقائی جنگوں کا حصہ نہیں بنے گے – ان کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کسی فوج کی سربراہی نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ابھی نہ تو کوئی فوج بنی ہے اور نہ ہی ٹی او آرز – سینٹ کے چیرمین رضا ربانی نے استفسار کیا کہ آپ کو ٹی او آرز کا پتہ ہی نہیں اور آپ نے اتنی اہم شخصیت کو اتنا بڑا عہدہ دے دیا – ان کے پاس ایٹمی راز ہیں اور آپ نے بغیر کسی پالیسی کے انہیں وہاں بھیج دیا – سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ راحیل شریف پارلیمنٹ کی منظور کردہ پالیسی کو اپنائے گا نہ سعودی عرب کی – ہم اسلامی اتحاد میں ہیں نہ کہ عرب اتحاد میں اور یمن کی جنگ سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں
from dr-shahidmasood http://ift.tt/2vxB2vZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment