• Breaking News

    Wednesday, July 26, 2017

    ، گھریلو ملازمہ پر تشدد ۔۔۔اینکر غریدہ فاروقی کو’’ ایکسپریس نیوز‘‘ نے اوقات یاد دلا دی

    1501055428dailyausaf
    لاہور(ویب ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے مشہور پروگرام کی معروف اینکر اور گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والی خاتون صحافی غریدہ فاروقی کا پروگرام’’جی فار غریدہ ‘‘ دو ہفتے کے لئے بند کر دیا گیا ،غریدہ فاروقی کو چینل سے برطرف کرنے کی دن بھر پھیلی ہوئی افواہوں کے بعد اصل حقیقت سامنے آ گئی ، چینل انتظامیہ کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس سے فراغت اور تنازعہ حل ہونے کے بعد ہی پروگرام نشر ہونے یا مستقل بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گی ۔ نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کی مشہور خاتون صحافی غریدہ فاروقی جن پر ان کے گھر کام کرنے والی کم سن ملازمہ پر تشدد کرنے ،حبس بیجا میں رکھنے اور ملازمہ کے گھر والوں سے 40ہزار طلب کرنے اور دھمکانے کے الزام میں لاہور کے مقامی سیشن جج کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا کے بعد نجی چینل کی انتظامیہ نے بھی سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد بڑا فیصلہ کرتے ہوئے خاتون صحافی کا مشہور پروگرام ’’جی فار غریدہ ‘‘ دو ہفتوں کے لئے بند کر دیا ہے ۔اس حوالے سے جب چینل انتظامیہ کے ایک اہم ذمہ دار سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ غریدہ فاروقی کو نوکری سے برخاست نہیں کیا گیا اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،لیکن درج مقدمے اور خاتون صحافی پر لگنے والے الزام کے بعد ضروری تھا کہ تفتیش کی شفافیت کے لئے کچھ دنوں تک مذکورہ پروگرام کو آن ائیر ہونے سے روک دیا جائے ،دوسری طرف جب اس حوالے سے غریدہ فاروقی کا موقف جاننے کے لئے موبائل پر رابطہ کیا تو ان سے بات نہ ہو سکی ۔واضح رہے کہ غریدہ فاروقی کے بارے میں صحافتی حلقوں میں ان کی تلخ مزاجی اور اپنے سٹاف کے بارے میں روا رکھنے کے بارے میں کوئی اچھی رائے نہیں پائی جاتی جبکہ ان کے پروگرام

    کا بھی کوئی پرڈیوسر دو ماہ سے زیادہ ان کے ساتھ کام نہیں کر سکا ،کہا جاتا ہے کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران غریدہ فاروقی کے پروگرام کے کوئی دو درجن پرڈیوسر ز تبدیل ہو چکے ہیں ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز کم سن ملازمہ سونیا کو اس کے والد منیر احمد کی درخواست پر مقامی سیشن جج کے حکم پر بیلف نے غریدہ فاروقی کے گھر سے برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ،جبکہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور حبس بیجا میں رکھنے کا معاملہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے اور لوگ غریدہ فاروقی کے رویے بارے کھل کر تنقید کر رہے ہیں ۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2v6TP5a
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment