• Breaking News

    Wednesday, August 2, 2017

    اسلام کوٹ میں گیسٹرو پھیل گیا، 100سے زائد افراد متاثر

    1501656405dailyausaf
    اسلام آباد (ویب نیوز)اسلام کوٹ اور نگرپارکر میں گیسٹرو پھیل گئی 100سے زائد مریض اسپتال میں داخل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھر میں بارشوں کے بعد تحصیل اسلام کوٹ اور نگرپارکر کے دیہاتوں میں گیسٹرو پھیل گئی ہے۔دونوں تحصیلوں کی نجی اور سرکاری اسپتالوں میں ایک 100سے زائد مریض داخل ہو

    چکے ہیں اور روزانہ اوپی ڈی چار گنا بڑھ گئی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بارش کے پانی پینے اور علاقائی سبزیوں کے استعمال سے گیسٹرو پھیلی ہےتاہم مریضوں کے مطابق اسپتالوں میں ادویات اور سہولتوں کی کمی ہے۔علاقہ مکینوں نے بنیادی صحت مراکز، ڈسپنسریز سمیت اسپتالوں میں سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2v1ASxZ
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment