• Breaking News

    Wednesday, August 2, 2017

    ناز بلوچ اورعائشہ گلا لئی کے بعد علی محمد خان تحریک انصاف کو چھوڑ گئے؟

    ali-muhammad-khan
    اسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ گلالئی اور ناز بلوچ کے پارٹی چھوڑ دینے کے بعدعلی محمد خان کے پارٹی چھوڑنے کی افواہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیںکہ عائشہ گلالئی کے بعد وہ بھی تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں اوربہت بڑے انکشافات کرنے والے ہیں- علی محمد خان کے حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی وقت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں- تحریک انصاف اس

    وقت سخت مشکل کا شکار نظر آتی ہے جہاں ہر دوسرے روز کوئی نہ کوئی پارٹی کارکن پارٹی چھوڑ رہا ہے- تاہم پی ٹی آئی کے ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے-



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2vnF7Gx
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment