ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایٹمی میزائل لانچر مخصوص جگہوں پر نصب کئے جاتے ہیں لیکن روس نے تاریخ میں پہلی بار ایک ایسی چیز پر ایٹمی میزائل نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا بھر کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق روس ’سٹیلتھ ٹرین‘ تیار کر چکا ہے اور اب اس پر اپنا خطرناک ترین ایٹمی میزائل ”شیطان 2“نصب کرنے جا رہا ہے تاکہ اسے بروقت دشمن کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سٹیلتھ ٹرین ایک دن میں 2400کلومیٹر سفر کر سکتی ہے۔
بظاہر یہ ٹرین عام مسافر ٹرینوں کی طرح نظر آئے گی اور روس کے دشمن ملکوں کے لیے اس کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہو گا۔ روس کا شیطان 2نامی ایٹمی میزائل دنیا کا خطرناک ترین میزائل ہے جس کا وزن 100ٹن ہے۔ یہ 10ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ برطانیہ سمیت کسی بھی یورپی ملک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل اتنا خطرناک ہے کہ ایک ہی حملے میں پورے کے پورے ملک کو نیست و نابود کر سکتا ہے۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2uYVFUB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment