مبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر کوئی نہیں بتا سکتا کہ یہ شوبز انڈسٹری کی کون سی شخصیت ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں ایسے اداکار اور اداکارئیں ہیں جن کے ماضی کی تصاویر دیکھی جائیں تو انہیں پہچاننا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔گزشتہ روز انٹرنیٹ پر بھارتی اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ لمبے بال، داڑھی اور مونچھوں والی ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھنے سے بظاہر تو لگ رہا تھا کہ
یہ کسی مرد کی تصویر ہے مگر اداکارہ نے خود اس راز سے پردہ بھی ہٹا دیا۔بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ودیا بالن نے مداحوں کو مخمصے میں نہیں رکھا بلکہ تصویر کے ساتھ ہی اسٹیٹس بھی لکھ دیا کہ ’’زندگی کا پہلا کردار اسٹیج میں نبھایا‘‘۔ودیا بالن کی تصویر دیکھ کر مداحوں نے نہ صرف حیرانی کا مظاہرہ کیا بلکہ کچھ لوگوں نے تو اسے مذاق بھی قرار دیا۔یاد رہے ودیا بالن نے اب تک کئی بھارتی فلموں میں کردار ادا کیا ہے اور اُن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2wngnvc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment