کراچی(روزنامہ اوصاف )سابق پاکستانی اسٹار ثقلین مشتاق بھارت میں انگلش اسپنرز کی رہنمائیں کریں گے ،15روز تک بطور اسپن بولنگ مشیر انگلش ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے،یکم نومبر کو بھارت روانہ ہو رہے ہیں ۔ برطانوی شہریت کے حامل ثقلین کو یقین ہے کہ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارت میں انھیں منفی رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر اپنے ملک میں زیادہ اہمیت نہیں ملتی، وہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک کے پلیئرز کی کوچنگ کر چکے، مگر پی سی بی نے انھیں اس کے قابل نہیں سمجھا، انھیں ایک بار صرف سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست کرانے کا کام ہی سونپا گیا تھا، ثقلین نے پاکستان سے سیریز میں جب انگلینڈ کیلئے خدمات انجام دیں تو بعض حلقوں نے انھیں غدار بھی قرار دیا حالانکہ اس میں ان کا کوئی قصور نہ تھا، انگلش بورڈ نے انھیں بھارت سے سیریز میں بھی بطور اسپن بولنگ مشیر برقرار رکھا ہے، ثقلین ان دنوں پاک ویسٹ انڈیز میچز پر تبصرے کیلئے کراچی میں مقیم ہیں۔ یکم نومبرکو بھارت روانہ ہو کر انگلش ٹیم کو جوائن کر لوں گا، وہاں مجھے اسپنرز کی رہنمائی کا کام سونپا گیا ہے۔بھارتی پچز روایتی طور پر سلو بولرز کیلئے کارگر ثابت ہوتی ہیں، مجھے امید ہے کہ میرے مشوروں سے مہمان کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا، میں نہ صرف اسپنرز کی مدد کروں گا بلکہ بیٹسمینوں کو بھی بتاؤں گا کہ میزبان بولرز سے کیسے نمٹنا ہے۔ ثقلین مشتاق اب برطانوی شہریت کے حامل ہیں اور اسی حیثیت سے بھارت جائینگے، اس سوال پر کہ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے سبب انھیں پڑوسی ملک میں کسی مسئلے کا تو سامنا نہیں کرنا پڑے گا؟ ثقلین نے کہا کہ مجھے ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی، میزبان بورڈ انگلینڈ کو یقیناًفول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گا، میں ان کے دستے کا حصہ ہوں گا لہذا کسی قسم کا خوف محسوس نہیں کر رہا، مجھے کسی منفی رویے کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم کو بھارت میں5 ٹیسٹ جبکہ 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز میں حصہ لینا ہے، پہلا پانچ روزہ میچ 9 نومبر کو راجکوٹ میں شروع ہوگا۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2faMnPT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment