• Breaking News

    Wednesday, August 2, 2017

    سب کی پسندیدہ ادکارہ کو فلم دنیا سےکیوں دورکیا،اصل وجہ سامنے آگئی؟

    1501672141dailyausaf
    اسلام آباد (ویب نیوز)بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’محبتیں‘‘ کی اداکارہ پریتی جھنگیانی موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دوری اختیار کررکھی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ پریتی جھنگیانی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز2000 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’محبتیں‘‘ سے کیا جب کہ فلم میں اداکارہ نے سپورٹنگ کردار ادا کیا لیکن خوب شہرت حاصل کی۔اداکارہ پریتی نے شہرت حاصل کرنے کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’آوارہ پاگل دیوانہ‘‘،’’چاند کے پار چلو‘‘شامل ہیں جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی نامور اداکاروں

    کے ساتھ کام کیا ہے۔پریتی جھنگیانی خوبصورت ہونے کے باوجود فلمی دنیا میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اورفلموں میں سپورٹنگ کردار اداکرنے لگیں جس پر انہوں نے مقامی فلم نگری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمندثابت نہیں ہوا۔اداکارہ پریتی نے 2008 میں طویل معاشقے کے بعد اداکارپروین دباس سے شادی کرلی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی لیکن جلد ہی اداکارہ نے فلمی دنیا میں فلم ’’حسینہ‘‘ کے ذریعے واپسی کی لیکن انہیں اور ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔اداکارہ پریتی جھنگیانی فلمی دنیا سے دوری کے باوجود تقریبات میں شرکت کرتی ہیں اور گزشتہ دنوں ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا اب مشکل ہوگیا ہے۔اداکارہ پریتی کو نئی تصاویر کے بعد سوشل میڈیا ان کی فلمی دنیا سے دوری پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے1501672141dailyausaf



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2falifv
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment