لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کردار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کا خواتین ورکرز کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے اور عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔قرارداد میں کہا گیا
ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔ قرارداد میں سپریم کورٹ سے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کرنے اور آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کو نااہل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں عمران خان کی حرکات کی سخت مذمت کی گئی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزامات لگائے تھے کہ عمران خان نازیبا ٹیکسٹ پیغامات بھیجتے ہیں انکے ٹولوں کی وجہ سے خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔ پی ٹی آئی میں غیر اخلاقی حرکات اور باریاں لینے پر ٹکٹیں جاری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دینے والے خان کو پختون قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2u20tWt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment