• Breaking News

    Wednesday, August 2, 2017

    شیخ رشید کے سگار پینے پر پابندی عائد کی جائے، چوہدری تنویر

    1501663158dailyausaf
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) بدھ کے روز پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سگار سُلگا دیا تو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر نے چیئرمین کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے سگار پر پابندی عائد کر کے انکی صحت کو بچایا جائے

    کیونکہ ہمیں شیخ رشید کی صحت بڑی عزیز ہے۔جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ آپ سب لوگ میرے سگار کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔ یہاں ملک بھر میں جعلی ادویات اور ٹیکوں سے عوام کو کچھ نہیں ہوتا سگار ان تمام چیزوں سے زیادہ تو خطرناک نہیں۔ واضع رہے کہ چیئرمین کمیٹی نے شیخ رشید کو سگار پینے کی اجازت دے رکھی ہے۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2vv0jeC
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment