• Breaking News

    Wednesday, August 2, 2017

    ’’قطر دنیا بھر میں دہشت گرد کا مالی معاون‘‘امریکہ سے آنیوالی خبر نے رہی سہی کسر پوری کر دی

    qatar
    واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ذیلی کمیٹی نے ماہرین کے ساتھ مل کر قطر کے حالیہ بحران سے متعلق ایک تفصیلی تجزیہ پیش کیا ہے۔ اس تجزیے میں گفتگو کرنے والے زیادہ تر افراد نے قطر کی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی کی فنڈنگ اور اس کی سپورٹ کے حوالے سے چشم پوشی والا ماحول قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے متعلق ذیلی کمیٹی نے اجلاس میں قطریخارجہ پالیسی اور دہشت گردی کے لیے دوحہ کی سپورٹ کو موضوعِ بحث

    بنایا۔ریپبلکن کمیٹی کی سربراہ ایلیانا روز لیٹنن کا کہنا تھا کہ دوحہ دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کے علاوہ شام میں کئی شدت پسند جماعتوں کو مالی معاونت پیش کرتا ہے۔روز لیٹنن نے امریکی وزارت خزانہ کی سابقہ ذمے دارے کیتھرین پاور کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب اور امارات نے کوشش کی تھی کہ دوحہ کو دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے والوں کے خلاف اقدامات پر مجبور کریں مگر ایسا نہیں ہو سکا۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2vuX0DY
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment