• Breaking News

    Wednesday, June 14, 2017

    الاہور(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کا ڈاکٹرطاہرالقادری سے لاہور پہنچتے ہی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔












    جس میں دونوں نے پاناما لیکس کیس ، جے آئی ٹی کی کارروائی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید کو ملاقات کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا اور اب دونوں رہنماؤں کے درمیان 15 جون کو لاہور میں اہم ملاقات ہو گی جس میں پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ علامہ طاہر القادری کینیڈا سے حال ہی میں واپس پاکستان پہنچے ہیں۔ طاہر القادری نے الزام لگایا تھا پاناما لیکس کیس کی جے آئی ٹی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم تیار کر رہی ہے اور جے آئی ٹی کے ذریعے ن لیگ کا 2018 کا الیکشن نعرہ بن رہا ہے۔ حسین نواز کو کرسی پر بٹھا کر تصویر بنائی گئی جو ڈراما ہے اور تصویر اس لیے بنائی گئی تاکہ تاثر دیا جائے کہ ظلم ہو رہا ہے۔ (ا،ب،س)


    from NewsBook http://ift.tt/2rgbJgr
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment