ااسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر رابعہ انعم نے حالیہ برسوں میں اپنے منفرد اور چلبلے انداز سے اپنے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ اپنی اونچی ، پرکشش آوازسے سننے والوں کو مسحور کرتی ہوئی نوجوان ٹی وی اینکر نے 2012میں جیو نیو ز کا حصہ بننے کے بعد رابعہ انعم نے خصوصی شہرت پائی ہے۔ ان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جو ان سے ان کی نجی زندگی کے بارے میں جاننے کےلئے اپنے پیغامات ارسال کرتے رہتے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں نے ان کو ایک سو چھتیس پیغامات بھیجے لیکن موصوفہ نے کسی ایک کا بھی جواب دینے کی زحمت میں نہیں کی ۔لیکن اصل دلچسپ صورتحال تو اس وقت سامنے آئی جب ٹوئٹر پر ان کے دانش نثار نامی ایک مداح نے انھیں پروپوزل بھیج دیا ۔ دانش نثار نے برجستہ رابعہ کو پیغام بھیجا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی تو رابعہ نے انھیں جواب دیا۔ “بھیا اب بہت دیر ہوچکی ہے”۔ دانش نثار کے اس پروپوزل اور رابعہ کے جواب کو سوشل میڈیا پر خوب پذیر مل رہی ہے۔
from NewsBook http://ift.tt/2t1QGCu
via IFTTT

No comments:
Post a Comment