• Breaking News

    Thursday, June 22, 2017









    مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر پاکستان فخر زمان نے اپنے علاقے میں بچوں کیلئے کرکٹ اکیڈمی بھی کھول رکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کیخلاف میچ میں سینچری بنا کر قومی ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان نے کہاہے کہ انہووں نے اپنے علاقے میں کرکٹ اکیڈمی بھی بنا ئی ہوئی ہے جہاں تقریبا 70سے 80بچے اس وقت ٹریننگ کر رہے ہیںاور بہت اچھا رسپانس ملا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جب سے اکیڈمی بنائی ہے میں خود بہت کم جاتاہوں کیونکہ وقت نہیں مل پا تا لیکن بچے وہاں پر پریکٹس کر رہے ہیں ۔کھلاڑی کا کہنا تھا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو ا س وقت مردان میں کوئی اکیڈمی نہیں تھی اس لیے مجھے پشاور جانا پڑتا تھا پریکٹس کیلئے ۔ان کا کہناتھا کہ ایبٹ آباد ریجن میں انڈر 16اور 19میں ہماری اکیڈمی سے بچے جا رہے ہیں


    from NewsBook http://ift.tt/2swT3vT
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment