سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین سے بیک وقت جنگ کی خواہش رکھنے والے بھارت کے پاس اسلحہ بنانے کی صلاحیت ہی نہیں ، بھارتی آرڈیننس فیکٹری کی تیار کردہ اسالٹ رائفل مسلسل دوسرے سال بھی ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی ۔ بھارتی ہتھیار ناکارہ اور سب کے سب بے کار ہوگئے ۔ ایک طرف بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی پاکستان اور چین کو جنگ کی دھمکیاں دوسری طرف اپنے مسائل سے آنکھیں چرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں ۔بھارتی میڈیا نے اپنی ہی فوج کی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ۔ میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ملکی آرڈیننس فیکٹری معیاری اسلحہ بنانے میں مسلسل دوسرے سال بھی ناکام رہی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج جو بندوقیں استعمال کر رہی ہے وہ فرسودہ ہیں ۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے ٹیسٹ کے دوران اسالٹ رائفل میں بے شمار خرابیاں سامنے آئیں ۔ اس کو دوبارہ سے ڈیزائن کرنا ہوگا ۔ بھارتی فوج نے ایک لاکھ 85 ہزار اسالٹ رائفلز کے لیے ساڑھے 18 ارب روپے کا معاہدہ کر رکھا ہے ۔ اسالٹ رائفلز کو اے کے 47 اور انساس رائفلز سے تبدیل کیا جانا ہے ۔ دوسری صورت میں رائفل کی خریداری کے لیے اسلحے کے بین الاقوامی تاجروں سے رابطہ کرنا پڑے گا اور اس کام میں برسوں لگ سکتے ہیں ۔
from NewsBook http://ift.tt/2sx8jcd
via IFTTT

No comments:
Post a Comment