کراچی (ویب ڈیسک )اس میں کوئی شک نہیں کہ گلیمرس اور میڈیا کے باعث لوگ رات و رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں، مگر حالیہ برسوں میں شہرت پانے کے لیے رات اور دن نہیں بلکہ منٹ اور گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی ترقی کے باعث کوئی بھی شخص کسی وقت بھی شہرت کی بلندیوں کو پہنچ سکتا ہے۔ اور کوئی تو چاہنے کے باوجود بھی وہ مقام حاصل نہیں کرپاتا، جس کی انہیں خواہش ہوتی ہے۔ایسا ہی اتفاق پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈجیٹل کے گیم شو جیتو پاکستان کی خوبرو والنٹیئر فبیہا شیرازی کے ساتھ بھی ہوا، جو اس پروگرام سے گزشتہ چند سال سے منسلک ہیں، مگر ان کی شہرت اچانک بلندیوں پر پہنچ گئی۔جیتو پاکستان گیم شو کا شمار پاکستان میں زیادہ دیکھنے جانے والے شوز میں ہوتا ہے، جس کی میزبانی کے فرائض اداکار فہد مصطفیٰ سر انجام دیتے ہیں۔ پاکستان کے گیم شوز میں انعام جیتنے یا حاصل کرنے والوں کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے، یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اس پر بھی پاکستان میں سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث ہوتے رہتے ہیں، اور آئے دن کسی نہ کسی گیم شو کو آڑے ہاتھوں لیا جاتا ہے۔تاہم اس بار سوشل میڈیا پر جیتو پاکستان کی پالیسیوں، انعامات کی بارش اور فہد مصطفیٰ کی میزبانی کے بجائے اس شو میں والنٹیئر کے فرائض سر انجام دینے والی فبیہا شیرازی کے چرچے ہیں۔
پروگرام میں شامل مہمانوں کو مائیک، انعامات یا دیگر چیزیں فراہم کرنے والی فبیہا شیرازی کی خوبصورتی، مسکراہٹ اور اداؤں نے پاکستان کے نوجوان طبقے کے دل جیت لیے۔گوری رنگت، سادہ فیشن اور دیدہ زیب ڈریسنگ کے باعث فبیہا شیرازی انعام کی لالچ میں پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کی تو شاید توجہ حاصل نہ کرپائی ہوں، مگر ٹی وی پر دیکھنے والے زیادہ تر نوجوان افراد انہیں توجہ سے دیکھتے ہیں۔جیتو پاکستان کے حالیہ رمضان المبارک کے سیزن میں فبیہا شیرازی نے کالے اور دیگر رنگوں کی شرٹ پہننے کے بجائے پیلے رنگ کی شرٹ پہننے کو ترجیح دی، جس کے باعث وہ زیادہ پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔جیتو پاکستان میں ان کا کردار کوئی خاص نہیں ہے، لیکن سوشل میڈیا پر نوجوان ایسی پوسٹیں کر رہے ہیں، جس میں وہ فہد مصطفیٰ سے انعام نہیں بلکہ فبیہا شیرازی کا نمبر مانگ رہے ہیں۔ٹوئٹر اور فیس بک پر کئی صارفین اور نوجوانوں نے صاف صاف لکھا کہ وہ جیتو پاکستان فہد مصطفیٰ کی وجہ سے نہیں بلکہ فبیہا شیرازی کی وجہ سے دیکھتے ہیں۔کچھ صارفین نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب ہوتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ انہیں 10 تولہ سونا یا دیگر انعامات نہیں بلکہ پیلی شرٹ پہننے والی فبیہا شیرازی کا نمبر چاہئیے۔فبیہا شیرازی کی اچانک سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئیں، اور پاکستان سمیت بھارت کے زیادہ تر نوجوان لڑکے، لڑکیاں ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے نظر آئے۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2rfVDaz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment