ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے میاں برادران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو وقت آج جمشید دستی پر آیا ہوا ہے کل ان پربھی آسکتا ہے۔ سینئر سیاستدان نے آج سینٹرل جیل ملتان میں ایم این اے جمشید دستی سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں جمشید دستی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اوریوں انھیں ملاقات کیے بغیر ہی واپس جانا پڑا۔ واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف اتنے جابر نہ بنیں ۔ یہ وقت کل ان پر بھی آسکتا ہے۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2rfVF2b
via IFTTT
No comments:
Post a Comment