• Breaking News

    Sunday, June 11, 2017

    Noor Ul Awan A killer

    نور اعوان کے ہاتھ کس کس کے خون سے رنگے ہیں؟ شیخ رشید پر حملے کا اصل مقصد کیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف نے پورے ملک میں ہلچل مچا دیاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے احاطے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر حملہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان کے متعلق حساس اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، نور اعوان کو شیخ رشید پر حملے کا ٹاسک لیگی رہنماء مشاہداللہ خان نے سونپا تھا جبکہ کامیابی کے ساتھ ٹاسک پورا کرنے کی صورت میں جاپان میں اعلیٰ ذمہ داریاں بھی دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی ۔

    تفصیلات کے مطابق نور اعوان اسلام آباد کا رہائشی ہے جو کہ سال کی عمر میں اپنے ہی چھوٹے بھائی کے قتل میں بھی مولث رہا ہے جبکہ نور اعوان کے بڑے بھائی فدا اعوان کو ساؤتھ افریقہ میں زہر دے کر مار دکیا گیا تھا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر نور محمد اعوان سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نور اعوان کا مشاہد اللہ کے ساتھ بہت قریبی تعلق ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نور اعوان نے 1998ء میں شیخ رشید کو گاڑی تحفے میں دے تھی اور تب سے لے کر حملہ کرنے سے پہلے تک ایک مرتبہ بھی شیخ رشید سے پیسے واپس نہیں مانگے تھے۔ شیخ رشید اُس وقت مسلم لیگ کی جانب سے وزیر تھے اس لیے نور اعوان نے راولپنڈی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے انکو یہ گاڑی تحفہ میں دی تھی ۔ حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق نور اعوان نے 12 سال کی عمر میں اپنے چھوٹے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ چند سال قبل اس کے بڑے بھائی فدا حسین کو ساؤتھ افریقہ میں زہر دے کر قتل کر دیا تھا ۔ واضح رہے کہ حساس اداروں نے نور محمد اعوان کے خلاف سارا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ قیمتی گاڑیاں تحفے میں دے کرسیاستدانوں سے کس نوعیت کے کام نکلواتے ہیں۔



    from Siasi Dangal http://ift.tt/2sjnmHr
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment