اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رویے پررجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے عدالتی حکم کے برعکس انہیں دھمکایا گیا اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان سے انٹرویو کے 3 سیشن ہوئے پہلے سیشن سے قبل 5 گھنٹے کا انتظار کرایا گیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی سوالات کے بعد انہیں دستاویز پڑھنے کے بعد بیان دینے کے لیے کہا گیا ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے والوں سے عزت سے پیش آنے کا حکم دیا تھا جبکہ جے آئی ٹی نےعدالتی حکم کے برعکس انہیں دھمکایا اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔صدر نیشنل بینک نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ان سے مسلسل 12 گھنٹے تک سوالات کیے گئے ، انہیں ایسا محسوس ہوا کہ وہ کسی فوجداری مقدمے کے مجرم ہوں۔(ش س م۔ ن)
from Siasi Dangal http://ift.tt/2sPyaKB
via IFTTT

No comments:
Post a Comment