لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018ء سے قبل جہاں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کئی وکٹیں اُڑائی وہی پی پی پی نے تحریک انصاف کی ایسی وکٹ اڑا کر رکھ دی ہے کہ ساری کسر ہی پوری ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوز کے مطابق جیسے ہی ناتخابات کا ٹئم قریب آتا جا رہا ہے ویسے ہی سیاسی جوڑ توڑ بھی اپنےعروج پر پہنچتی جا رہی ہے ، ایک طرف تو الیکشن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ویسے ہی کئی رہنماء پنی پارٹی کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جا رہے ہیں ۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور سابق رُکن قومی اسمبلی میاں ساجد پرویز نے تحریک انصاف کو خیر باد کہتے ہوئے پی پی سے ہاتھ ملا لیا ہے ۔ بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران میاں ساجد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور انکی کوشش ہوگی کہ پاٹی قیادت ان کی کارکردگی سے مطمئن رہے ۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے میاں ساجد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پیپلز پارٹی میں ویلکم کیا گیا ہے۔
from Siasi Dangal http://ift.tt/2rlV9Ld
via IFTTT
No comments:
Post a Comment