• Breaking News

    Sunday, June 11, 2017

    Hussain Nawaz Leaked Pic

    فوٹو لیک معاملہ : حسین نواز کی تصویر جن کپڑوں میں لیک ہوئی کیا وہی کپڑے اس دن کی پیشی میں پہنے تھے؟ اصل خبر سامنے آتے ہی لیگیوں کا بھیانک روپ بے نقاب ہوگیا

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی میں حسین نواز کی 28 مئی کو پیشی کے حوالے سے ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ موصوف نے اس روز سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور جو تصویر جاری ہوئی وہ گہرے رنگ کے تھے۔

    یہ انکشاف ایک معتبر ٹاک شو کے دوران اس وقت ہوا جب دوبئی میں مقیم ایک پاکستانی نوجوان نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں جے آئی ٹی کی کارروائی سے متعلق تمام پروگرام بہت باریکی سے دیکھتا ہوں اور 28 مئی کو حسین نواز جب جے آئی ٹی میں پیش ہوئے سفید رنگ کی شلوار قمیص زیب تن کئے ہوئے تھے جب کہ جس تصویر کے لیک ہونے کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے اس میں موصوف نے گہرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ تجزیہ نگاروں نے اس پاکستانی نوجوان کی نشاندہی کو سلام پیش کرتے ہوئے اس سے اتفاق بھی کیا کہ اس روز واقعی حسین نواز نے سفید شلوار قمیص پہنی ہوئی تھی۔



    from Siasi Dangal http://ift.tt/2rRalmZ
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment