پاناما کیس میں ساتھ نہ دینے پر پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا میں قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ورکرز کو جواب دینا ہوتا ہے، صرف اقتدار کی خاطر اکٹھے نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےنیک نیتی سے اتحاد کیا کہ ایک منشور کے تحت چلیں گے لیکن پاناما کے ایشو پر قومی وطن پارٹی ہمارے ساتھ نہیں تھی اس لیے اب ہمارے راستے جدا ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق قومی وطن پارٹی کو حکومت سے الگ کرنے کے بعد بھی ہم اکثریت میں رہیں گے یا نہیں، اس کا ہم نے نہیں سوچا۔
واضح رہے کہ قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کی جماعت ہے اور خیبر پختون خوا اسمبلی میں اس کے ارکان کی تعداد 10 ہیں۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2tMvPjH
via IFTTT

No comments:
Post a Comment