• Breaking News

    Sunday, July 9, 2017

    نواز شریف وزیراعظم رہنے چاہیں یا نہیں؟ – امریکا نے عسکری قیادت کو پیغام پہنچا دیا – سب سے بڑی دھماکے دار خبر

    راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) ماضی میں پاکستان میں حکومتوں کے آنے اور جانے میں امریکہ کا اہم کردار رہا ہے – خاص موقعوں پر امریکی حکام چالو ہو جاتے ہیں اور پاکستان کے اہم سٹیک ہولڈرز کو احکامات جاری کرتے ہیں – اس وقت صورت حال اس حوالے سے مختلف ہے کہ پاکستان کے عسکری اداروں کا جھکاؤ تاریخ میں پہلی بار امریکہ کے بجائے چین اور روس کی طرف ہے – اس لیئے اب امریکہ کی دال گلنی اتنی آسان نہیں – ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکی سینیٹر جان مکین پاکستان آئے اور عسکری قیادت سے ملاقات میں امریکہ کا پیغام پہنچایا کہ امریکہ نواز شریف کو ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہے – قومی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جان مکین نے آرمی چیف کو بتایا کہ امریکہ کیلئے نواز شریف ہی سب سے بہترین آپشن ہے – امریکہ نواز شریف کو ہی اگلا وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہے – ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے – پاک فوج پہلے ہی عوام سے وعدہ کر چکی ہے کہ پاک فوج انصاف ہوتا دیکھنا چاہتی ہے – عدالت جو بھی فیصلہ دے گی پاک فوج ہر صورت اسے نافذ کرے گی



    from dr-shahidmasood http://ift.tt/2twpknm
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment