• Breaking News

    Saturday, July 8, 2017

    نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ،شاہد آفریدی نے پہلے ہی مقابلے میں دھوم مچا دی

    a-131
    کارڈف(آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں دھوم مچا دی ۔ صوفیہ گارڈنز،کارڈف میں آفریدی کی ٹیم ہمپشائر نے گلیمورگن کو جیت کے لیے 168رنز کا ہدف دیا ، جواب میں گلیمورگن پاور پلے کے اختتام پر 2وکٹیں کھو کر 43رنز بنا چکا تھا جب

    آفریدی کی بالنگ کریز پر اینٹری ہوئی اور انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں ڈونلڈ اور کرن کارلسن کو پوولین چلتا کیا اور پھر کپتان جیکس روڈولف اور وکٹ کیپر کرس کک کی وکٹ حاصل کرکے گلیمورگن

    کی کمر توڑ دی ۔37سالہ آ ل رانڈر نے مجموعی طور پر 4اوورز میں 20رنز دیکر 4شکار کیے ۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2uBiSd3
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment