• Breaking News

    Sunday, July 9, 2017

    بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا بھرپور جواب کتنے بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا؟

    Border (1)
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی مورچے تباہ کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ان دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے 8 جولائی کو فائرنگ کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔یاد رہے 8 جولائی کو بھارتی فوج نے برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا

    تھاجس کے نتیجے میں4 خواتین سمیت 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔ادھر کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ عام شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی افوج کو لگام دے۔ترجمان کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل افسوس اور انسانی حقوق کے منافی ہے۔ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری یقینی بنائے اور ایسے واقعات قابل قبول نہیں۔
    Capture



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2sVJ2dq
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment