• Breaking News

    Saturday, July 8, 2017

    اپنے اسمارٹ فون کو تیز چارج کرنا چاہتے ہیں؟

    595f82c3a2314
    مانیں یا نہ مانیں مگر بیشتر اسمارٹ فونز کی بیٹری صبح چارج ہونے پر رات تک نہیں چل پاتی اور اسے پھر چارجر پر لگانا پڑتا ہے۔

    اور یہ اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اسمارٹ فون کو تھوڑی دیر کے لیے چارج پر لگانا بیٹری کے لیے نقصان دہ ہے۔

    مگر یہ درست نہیں بلکہ اسمارٹ فون بیٹریاں بنانے والی ایک کمپنی کیڈیکس کے مطابق رات بھر بیٹری چارج کرنا کبھی کبھار تو ٹھیک ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر کارکردگی کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بیٹری کو پوری رات چارج کرنا نقصان دہ

    کمپنی کے مطابق لیتھیم ایون بیٹریوں کو ان میں موجود لیڈ ایسڈ کے باعث مکمل چارج کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ایسا کرنا چاہئے، درحقیقت مکمل چارج نہ کریں کیونکہ یہ بیٹری کے وولٹیج پر تناﺅ کا باعث بنتا ہے۔

    بس فون چارج ہوتے ہی اسے چارجر سے ہٹا دیں یا آسان الفاظ میں رات بھر چارجر پر لگا نہ چھوڑیں۔

    کمپنی نے مشورہ دیا کہ بیٹری کو چارج رکھنے کے لےی دن بھر میں تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے چارج کریں اور اپنے مصروف شیڈول کے مطابق کوئی نظام الاوقات بنالیں۔

    اسی طرح بیٹری کو تیز چارج کرنے کے لیے بھی چند مشورے دیئے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں : طاقتور بیٹری والے 6 اسمارٹ فونز

    چارجنگ وائر کی بجائے وال چارجر استعمال کریں، وہ زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

    چارج کرتے ہوئے ائیرپلین موڈ کو آن کردیں، اس سے چارجنگ کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    اسی طرح فون چارج کرتے ہوئے اسکرین کو آن نہ کریں یا کچھ کھولنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بیٹری کی پاور خرچ ہوتی ہے اور چارجنگ کا وقت بڑھتا ہے۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2uCAo0Q
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment