• Breaking News

    Wednesday, August 2, 2017

    پہلے ریحام خان اور پھر عا ئشہ گلا لئی لیکن ناز بلوچ نے عمران خان بارے ایسی بات کہہ دی کہ آپ حیران رہ جائینگے

    1
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دینے والی ناز بلوچ نے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی میں ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی اور عمران خان نے ہمیشہ انہیں احترام دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ وہ سات سال تک پارٹی میں رہیں لیکن انہوں نے ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی جس طرح کے الزامات عائشہ گلالئی نے لگائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتظامی امور میں خواتین کو پیچھے رکھنا اور نمائندگی نہ دینے کا مسئلہ موجود تھا جبکہ کراچی میں بلدیاتی نمائندوں کو صحیح ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔ ان تمام معاملات پر ہم نے آواز اٹھائی لیکن میں سات سال تک پارٹی میں رہی ہوں اورمجھے عمران خان کی جانب سے ایسا کوئی پیغام نہیں ملا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب میں پارٹی میں آئی تو ہمارے پاس صرف ایک سیٹ تھی اور میرا موقف تھا کہ نعرے لگا کر ہم الیکشن نہیں جیت سکتے، بس اسی طرح کے معاملات کے باعث پارٹی چھوڑی اور اب جب میں نے پارٹی چھوڑ دی ہے تو میں عمران خان پر کوئی الزام عائد نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں جب تک پی ٹی آئی میں رہی، عمران خان نے ہمیشہ احترام دیا اور میں نے کبھی بھی ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔ پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دینے والی ناز بلوچ نے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی میں ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی اور عمران خان نے ہمیشہ انہیں احترام دیا۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2vs6rnz
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment