• Breaking News

    Wednesday, August 2, 2017

    عائشہ گلا لئی کے الزاما ت کے بعد عمران خان بھی میدان میں آگئے

    1501664892dailyausaf

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پارٹی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کے سنگین الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عائشہ گلالئی سے کہا تھا کہ آپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عائشہ کو آگاہ کیا تھا کہ پارلیمانی بورڈ آپ کی پارلیمانی کارروائی سے مطمئن نہیں ہے ۔آپ نے چار سال میں 47 دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس دیکھ کر عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی اور انہوں نے ساتھی رہنماؤں سے کہا کہ کل تک میرا کردار بالکل ٹھیک تھا اور آج خراب ہو گیا۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی نے گذشتہ روز دبئی میں پارٹی کے لیے فنڈ ریزنگ کی تھی ۔ فنڈ ریزنگ کا حساب مانگے جانے پر بھی عائشہ گلالئی ناراض ہوئیں۔ ٹکٹ سے مایوسی اور دبئی کی فنڈ ریزنگ کا حساب مانگا جانا ممکنہ طور پر ان کی پریس کانفرنس کی وجہ بنا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق عائشہ گلالئی نے عمران خان سے این اے 1 پشاور کا ٹکٹ مانگا تھا اور انکار پر انہوں نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کر دئے۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2tZ8hIb
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment