• Breaking News

    Wednesday, August 2, 2017

    ’’تم پاکستان کیوں بنا رہے ہو ؟ ‘‘

    1499351256dailyausaf
    ایک بار قائد اعظم ؒ سکول و کالج کے طلبا سے خطاب کر رہے تھے ، ایک ہندو لڑکے نے کهڑے ہو کر آپ سے کہا کہ آپ ہندوستان کا بٹوارہ کر کے ہمیں کیوں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ آپ میں اور ہم میں کیا فرق ہے ؟ آپ کچھ دیر تو خاموش رہے ، تو سٹوڈنٹس نے آپ پر جملے کسنے شروع کر دئیے , کچھ نے کہا کہ آپ کے پاس اس کا جواب نہیں , اور پهر ہر طرف سے ہندو لڑکوں کی ہوٹنگ اور قہقہوں کی آوازیں سنائی دے رہیںتھیں۔ قائد اعظم نے ایک پانی کا پانی کا گلاس منگوایا ، آپ نے تهوڑا سا پانی پیا پهر اسکو میز پر رکھ دیا , آپ نے ایک ہندو لڑکے کو بلایا اور اسے باقی بچا ہوا پانی پینے کو کہا ، تو ہندو لڑکے نے انکار کر دیا ، پهر آپ نے ایک مسلمان لڑکے کو بلایا ، آپ نے وہی بچا ہوا پانی اس مسلم لڑکے کو دیا تو وہ فوراً پی گیا۔ آپ پهر سب طلباء سے مخاطب ہوئے اور فرمایا یہ فرق ہے آپ میں اور ہم میں۔ ہر طرف سناٹا چھا گیا فرق واضح ہو چکا تها۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2wnNOh3
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment