• Breaking News

    Wednesday, August 2, 2017

    عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر سنگین الزامات پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید ترین ردعمل ۔۔کیا کچھ کہہ دیا گیا؟

    maia-toor
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری نے عائشہ گلا لئی کی جانب سے تحریک انـصاف کے چیئرمین عمران خان پر لگائے جانے والے سنگین ترین الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی اگر اقدار کی بات کر رہی ہیں تو انہیں سب سے پہلے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ وہ الیکشن کے ذریعے نہیں بلکہ پارٹیکی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بنی ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب کی عزت ہے یہی نہیں کہ صرف پختون ہی عزت اور غیرت والے ہیں ،

    پختونوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومیں بھی عزت اور غیرت کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔ عائشہ گلا لئی پختونوں کی جس عزت اور غیرت کی بات کر رہی ہیں تو دوسری جانب ان کی بہن ماریہ طور نیکر پہن کر سکواش کھیلتی ہیں جس پر کسی کو کوئی مسئلہ نہیں مگر کیا عائشہ گلا لئی جس عزت اور غیرت کی بات کر رہی ہیں وہی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے عائشہ گلا لئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ کے ہاتھوں بک گئی ہیں اور استعمال ہو رہی ہیں انہوں نے جو شہرت حاصل کرنی تھی اس کی عمر صرف 48گھنٹے ہے اس کے بعد لوگ بھول جائیں گے۔ انہوں ے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2vsscni
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment