کل عائشہ گل لئی کی گھٹیا ترین گفتگو اور مغلظات سن رہا تھا تو یقین نہیں آیا کہ ایک سیٹ کے لئے کوئی اتنا گر بھی سکتا ہے
لیکن دنیا میر جعفروں اور میر صادقوں سے بھری پڑی ہے
ایک عورت آپ نے کل عائشہ گل لئی کے روپ میں دیکھی آج ایک اور عورت کرسٹیان بیکر کے روپ میں دیکھیں
کرسٹیان بیکر کبھی دنیا کے معروف ترین موزیک پروگرامز کی جانی مانی شخصیت اور ایم ٹی وی یورپ کی ہوسٹ ہوا کرتی تھیں لیکن آج وہ عالم اسلام کی مشہور بن چکی ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک میں اسلام پر لیکچر دیتی ہیں
کرسٹیان بیکر کی لندن میں عمران خان صاحب سے ایک ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں خان صاحب نے اسے پاکستان کے دورے کی دعوت دے ڈالی ، اپنے اس دورے میں خان صاحب سے اس کو اسلام کے بارے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور پھر ایک وقت آیا کہ کرسٹیان بیکر مسلمان ہو گئی
اپنا مذہب بدلنا کوئی آسان چیز نہیں ہوتی لیکن کرسٹیان بیکر نے خان صاحب کے کردار اور اخلاق سے متاثر ہو کے گلیمر کی دنیا کو خیر آباد کہا اور الله کے بتائے ہوۓ راستے پر چل نکلی
کرسٹیان بیکر جہاں فخر سے یہ بتاتی ہے کہ اس کو گلیمر کی دنیا سے نکالنے والا اور الله کی طرف راغب کرنے والا عمران خان ہے وہیں وہ یہ بھی بتاتی ہے کہ کیسے وہ ایک محفل میں مغربی لباس میں شریک ہوئی تو خان صاحب نے اسے جیکٹ دے کے کہا اپنے جسم کو پورا ڈھانپو اور بتایا کہ اسلام میں ایسے لباس کو نا پسند کیا جاتا ہے اور اس کو اسلام میں خواتین کے مقام بارے آگاہ کیا
اب ایک بندہ جو غیر مسلموں کو سیدھی راہ پر لگانے کے لئے اتنا زبردست کردار ادا کر سکتا ہے وہ بھلا اپنی مسلم خواتین کے بارے کیسے بد کردار ہو سکتا ہے
خیر یہ کہانی بہت جلد کھل جائے گی کہ عائشہ گل لئی کے پیچھے کون ہے فلحال آپ کرسٹیان بیکر کے اسلام کی طرف راغب ہونے کی کہانی اسی کی زبانی سنیئے
یاد رہے کرسٹیان بیکر وہی خاتون ہیں جنہوں نے ایم ٹی وی سے مکہ کتاب لکھی تھی
From MTV to Mecca
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2vhQ64z
via IFTTT
No comments:
Post a Comment