• Breaking News

    Wednesday, June 14, 2017

    ااسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کا دھڑن تختہ ہوتا ہوا صاف دکھائی دے رہا ہے۔












    نجی ٹی وی پروگرام کے دورا ن گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے عدالتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالیں، سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کی گئی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پا نامہ کیس میں مسلم لیگ (ن) نے کوئی ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے پورا زور لگا لیا ۔یہاں تک کہ مریم نواز نے بھی پورا زور لگا لیا کہ قطری شہزادہ آ کر ]پیش ہو جائے لیکن ایسا نہیں ہوا۔اور وہ آنے سے صاف انکاری ہو گیا، جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پروزیر اعظم میاں نوازشریف کے پاس کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہیں ہوگا۔شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا پانامہ لیکس کیس پر پانچ ججز کا بینچ بیٹھا ہے ۔حکمران بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں۔


    from NewsBook http://ift.tt/2rgmGON
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment