• Breaking News

    Saturday, June 10, 2017

    Shaikh Rasheed Cought

    اس طر ح تو ہو تا ہے اس طرح کے کاموں میں ،شیخ رشید کے خلاف کیا ہونے جا رہاہے ؟ اسلام آباد سے اچانک دھماکہ خیز خبر آگئی

    اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کےاحاطے میں شورشرابا کرنےوالے ملک نور اعوان نے شیخ رشید کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے جھگڑا کرنے والے لیگی رہنما کا کہناتھا کہ شیخ رشید سے پیسے لینے کےمطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،جان کو خطرہ ہےکچھ ہوا تو عمران خان اور شیخ رشید ذمہ دار ہوں گےن لیگی رہنما اپنا مطالبہ دوہراتے ہوئے کہا شیخ رشید میرے بائیس لاکھ روپے واپس نہیں دے رہے، اگر وہ مسجد میں قسم اٹھا لیں تو تمام قرض معاف کرنے کو تیار ہوں،جبکہ ملک نورنے اپنے مبینہ پھڈے میں قائد حزب اختلاف کو گھسیٹتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ میرے ساتھ انصاف کریں اور ثالثی کرائیں ملک نور اعوان کا کہناتھا کہ شیخ رشید سے کوئی جھگڑا نہیں کیا مگر میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،میری جان کو خطرہ ہے،مجھے کچھ ہوا تو عمران خان اور شیخ رشید ذمہ دار ہوں گے ملک نور اعوان نے شیخ رشید کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان سے گاڑی کی خریداری کی تمام ضروری دستاویزات منگوا لیں جو سب کے سامنے لاؤں گا۔(آ۔ع)



    from Siasi Dangal http://ift.tt/2sauLIc
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment