• Breaking News

    Wednesday, July 26, 2017

    حامد میر کے چینل 24 سے معاملات طے پاگئے؟

    1501053905dailyazad
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے بڑے نشریاتی ادارے جنگ/جیو گروپ سے وابستہ معروف اینکر پرسن حامد میر کے چینل 24 فور کےساتھ معاملات طے پاچکے ہیں اور وہ ممکنہ طور پر اگست میں نئے چینل سے وابستگی اختیار کرلیں گے۔نجی خبررساں ادرے کو دستیاب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس پر آزادانہ مؤقف
    کے سبب حامد میر اور جیو انتظامیہ کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس پر حامد میر کا مؤقف حکومت کو پسند نہیں، اس حوالے سے حکومت نے انہیں پہلے خریدنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے انکار پھر ڈرایا اور دھمکایا بھی گیا جب کہ جیو انتظامیہ نے بھی ان پر دباؤ ڈالا۔رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے

    کہ معروف اینکر پرسن نے ان معاملات کا حوالہ اپنے ایک کالم بھی دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اپنوں نے بھی بہت دباؤ ڈالا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حامد میر اور چینل 24 کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ آئندہ ماہ اسے جوائن کرلیں گے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ حامد میر اور جیو انتظامیہ کے درمیان تعلقات خرابی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، گزشتہ ہفتے بھی معروف اینکر پرسن کی جانب سے جیو کو خیرباد کہنے کی خبریں سامنے آئیں جس کی تردید کیپٹل ٹاک کے لائیو پروگرام میں حامد میر کی موجودگی سے ہی ہوگئی تھی۔ اپنوں نے بھی بہت دباؤ ڈالا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حامد میر اور چینل 24 کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ آئندہ ماہ اسے جوائن کرلیں گے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ حامد میر اور جیو انتظامیہ کے درمیان تعلقات خرابی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2uwnX8E
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment